شمالی وزیرستان ، شوال اور دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری ، 8دہشت گرد ہلاک

اتوار 24 جنوری 2016 21:28

شمالی وزیرستان ، شوال اور دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری ..

راولپنڈی/شوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اور دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاک فضایہ کے جیٹ طیاروں نے پاک افضان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان میں شوال اور دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔