طورخم بارڈر پر خاصہ دار فورس کے پوسٹ کمانڈروں کا اجلاس ‘بارڈر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا احکامات جاری

اتوار 24 جنوری 2016 21:08

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) طورخم بارڈر پر خاصہ دار فورس کے پوسٹ کمانڈروں کا اجلاس ، اجلاس کی صدارت نائب تحصیلدار طورخم نے کی، بارڈر سیکیورٹی مذید سخت کرنے کا احکامات جاری کر دےئے گئے ، غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا، کویک ریسپانس فورس قائم کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے نائب تحصیلدار شمس الاسلام نے طورخم میں اتوار کے روز خاصہ دار فورس کے تمام پوسٹ کمانڈروں کا ایک اہم اجلاس طلب کیا تھا جس میں طورخم بارڈر اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کسی بھی ناخوش گوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے نائب صوبیدار کی سرپرستی میں پندرہ خاصہ دار اہلکاروں پر مشتمل کویک ریسپانس فورس قائم کر دی اور ان کو چھوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی تاکید کی طورخم کے نائب تحصیلدار شمس الاسلام نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر پر پہلے سے اعلیٰ حکام کی ہدایات پر سیکیورٹی اور چیکنگ کا نظام سخت اور شفاف بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ طورخم میں متعین خاصہ دار فورس کے نائب صوبیداروں اور حوالداروں کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنی نفری کی حاضری کو چھوبیس گھنٹے یقینی بنائیں اور کسی کو بھی غفلت کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ان کی یہ بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہاپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی کے ذمہ دار ہونگے انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر چیکنگ اور تلاشی کا نظام بھی مذید سخت کر دیا گیا ہے اور کہا کہ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :