وفاقی حکو مت نے دہشت گردی ‘انتہا پسندی اور فرقہ وارنہ سر گر میوں کو ختم کر نے پنجاب سمیت چاروں صوبوں کو10 نکاتی ایجنڈا دیدیا صوبوں کو نیشنل ایکشن پلان اور دس نکاتی ایجنڈے پر عمل کیلئے فنڈز کی فراہمی کی بھی مکمل یقین دہانی کروادی گئی ‘ تمام مسائل اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے کیلئے سیمینار منعقد کئے جائیں ‘وفاقی حکومت کی صوبوں کو ہدایت
اتوار 24 جنوری 2016 20:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) وفاقی حکو مت نے دہشت گردی ‘انتہا پسندی اور فرقہ وارنہ سر گر میوں کو ختم کر نے پنجاب سمیت چاروں صوبوں کو10 نکاتی ایجنڈا دیدیا ‘صوبوں کو نیشنل ایکشن پلان اور دس نکاتی ایجنڈے پر عمل کیلئے فنڈز کی فراہمی کی بھی مکمل یقین دہانی کروادی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی وزارت داخلہ اور نیکٹا نے مشترکہ طور پر ایک لائحہ عمل تیار کیا ہے تاکہ صوبوں سے انتہا پسندی اورفرقہ وارانہ تعصب ختم ہوسکے۔
لہذا 10 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے اور صوبوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ان نکات کے مطابق صوبوں کو کہا گیا ہے کہ تمام مسائل اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے کیلئے سیمینار منعقد کئے جائیں اور کسی مسلک سے امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔(جاری ہے)
اس کے ساتھ غربت کے خاتمے کے لئے مساوی پالیسیاں بنائی جائیں۔
اس کے علاوہ ایسی پالیسیاں بنائی ج ائیں تاکہ لوگوں میں فنی تعلیم کا رجحان بڑھے۔ اس کے علاوہ ایسی تمام این جی اوز پر نظر رکھی جائے جو کسی خاص مذہب یا مسلک کو فوغ دیتی ہویا ان کا رجحان کسی خاص مسلک کی طرف ہو۔ اس حوالے سے اگر کوئی مذہب این جی اوز ہے تو اس کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائے تمام مسائل کے دینی مدارس کے نصاب کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور ایسے سیمینارز کرائے جائیں جس سے صوبے میں انتہا پسندی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ اس مقصد کیلئے اگر کوئی مدرسہ فرقہ وارانہ منافرتکا باعث بنتا ہے تو اس کے منتظم کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ دینی مدارت کی مرحلہ وار انسپکشن کو یقینی بنایا جائے اور ہر وزٹ کی رپورٹ تیار کی جائے اور ان مدارس میں پڑھنے والے بچوں کو ذہنی اور جسمانی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں بنیادی سہولیات دی جائیں۔ اس کے ساتھ دیگر صوبے پنجاب حکومت کی طرز پر دانش سکول سسٹم کو متعارف کروائیں تاکہ کوالٹی ایجوکیشن کا حصول ممکن ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.