راولپنڈی ‘قائد اعظم کے قریبی ساتھی ‘”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے حامی مسلم کانفرنس کے بانی صدر چوہدری غلام عباس کے مزار کے احاطے کو راولپنڈی انتظامیہ کی ناجائز تجاوزات قرار دیکر مسمار کر نے کی کوشش ،پنجاب پولیس اور آزاد کشمیر پولیس آمنے سامنے آنے سے حالات کشیدہ ہوگئے،وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالمجید اور سابق وزیراعظم سردار عتیق کے پہنچنے سے کشیدگی میں کمی آئی،دونوں رہنماؤں کامعاملہ حل نہ ہونے تک پارلیمنٹ کے سامنے اور آزاد کشمیر میں بھرپور احتجاج کر نے کا اعلان

اتوار 24 جنوری 2016 20:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد میں واقع قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی آزاد کشمیر کے ممتاز رہنما اور مسلم کانفرنس کے بانی صدر چوہدری غلام عباس کے مزار کے احاطے کو راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات قرار دیکر مسمار کر نے کی کوشش میں پنجاب پولیس اور آزاد کشمیر پولیس آمنے سامنے آنے سے حالات کشیدہ ہوگئے‘وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کے پہنچنے سے کشیدگی میں کمی آئی ۔

دونوں رہنماؤں نے معاملہ حل نہ ہونے تک پارلیمنٹ کے سامنے اور آزاد کشمیر میں بھرپور احتجاج کر نے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد میں واقع آزاد کشمیر کے ممتاز رہنما اور مسلم کانفرنس کے بانی صدر چوہدری غلام عباس کے1969سے قائم مزار کے احاطے کو راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات قرار دیکر مسمار کر نے کی کوشش میں پنجاب پولیس اور آزاد کشمیر پولیس آمنے سامنے آنے سے حالات کشیدہ ہو گے،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کے پہنچنے سے کشیدگی میں کمی آئی ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے معاملہ حل نہ ہونے تک پارلیمنٹ کے سامنے اور آزاد کشمیر میں بھرپور احتجاج کر نے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے رابطہ کر نے کی کوشش کی مگر ان سے بات نہ ہو سکی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے وزیر داخلہ کے سٹاف آفسر کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کا کہنا تھا کہ چوہدری غلام عباس مر حوم کا مزار 1969سے یہاں قائم ہے، غلام عباس قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی تھے،قائداعظم چوہدری غلام عباس کوکشمیر میں اپنا نائب مانتے تھے ۔چوہدری غلام عباس کی مزار کی اراضی متنازعہ نہیں ہے ،انکے مزار کو مسمار کر نے سے تحریک ازادی کشمیر کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔دونوں رہنماؤں نے اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھرپور احتجاج اور وزیر ا اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر انکے سامنے معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا۔دونوں رہنماؤں نے (کل)پیر کو راولپنڈی انتظامیہ اور پنجاب پولیس کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں بھرپور احتجاج کا بھی اعلان کیا۔