امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ، شدت7.3 ریکارڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جنوری 2016 19:39

امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ، شدت7.3 ریکارڈ

الاسکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2016ء) امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریاست الاسکا کے جنوبی کوسٹ میں شدید زلزلہ آیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست الاسکا شدید زلزلے سے لرز اٹھی ہے۔

(جاری ہے)

ریاست الاسکا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی جو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے آیا۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 124.8 کلومیٹر زیر زمین تھی۔