وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں اضافے پر احتجاجی مظاہرے،خواتین اور بچے بھی حکمرانوں کے پا لیسوں اور لوڈشیڈ نگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے‘ خواتین خالی بر تن ہاتھوں میں پکڑ کر حکمرانوں کو بد دعائیں دیتیں رہیں ،لاہور میں ہونیوالے مظاہروں میں شر کاء بجلی اور گیس کے بل بھی نذر آتش کر دئیے ‘ حکومت کیخلاف نعرے بازی

اتوار 24 جنوری 2016 17:36

اسلام آباد/لاہور/راولپنڈی/فیصل آباد/ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ‘لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے پر احتجاجی مظاہرے‘خواتین اور بچے بھی حکمرانوں کے پا لیسوں اور لوڈشیڈ نگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جبکہ خواتین خالی بر تن ہاتھوں میں پکڑ کر حکمرانوں کو بد دعائیں دیتیں رہیں ‘وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین بچوں سمیت سڑکوں پر نکل آئیں ‘لاہور میں ہونیوالے مظاہروں میں شر کاء بجلی اور گیس کے بل بھی نذر آتش کرتے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی تعطیل کے باوجود لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گیس اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ نے شہریوں اور خواتین کو بچوں سمیت سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے سردی بڑھنے کے ساتھ ہی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس کا مسئلہ بھی شدت اختیار کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ون تھری میں خواتین دن 10 بجے کے قریب سڑکوں پر نکل آئیں اور احتجاج شروع کر دیا اس موقع پر انہوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی بھی جبکہ ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس سرے سے غائب ہی رہی ہے جبکہ وجہ خواتین کھانا پکانے کیلئے اینٹوں کا چولھا بنایا، لکڑیاں جلاکر کھانا پکا یا ہے گیس کی بندش سے لوگ تنگ آگئے ہیں ،اور احتجاج کے نت نئے طریقے اختیار کرنے لگے ہیں اور اتوار کے روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف درجنوں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔