کراچی ٗڈاکو نقدی کے ساتھ کھانے پینے کی اشیا بھی لوٹنے لگے

حیدری کے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران ڈبل روٹی سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا پر بھی دھاوا بول دیا

اتوار 24 جنوری 2016 16:50

کراچی ٗڈاکو نقدی کے ساتھ کھانے پینے کی اشیا بھی لوٹنے لگے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) حیدری کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں ڈکیتی کے دوران کھانے پینے کی اشیا بھی سمیٹ لیں۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق چھ ڈاکو اسٹور میں داخل ہوئے۔ سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار شروع کر دی۔ نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا لوٹنے کے بعد ڈاکوؤں صبح کے ناشتے کے لئے ڈبل روٹی، پنیر اور دیگر اشیا پر بھی ہاتھ صاف کر لیا۔

متعلقہ عنوان :