یورپی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا

یورو کی قدر میں کمی کے ساتھ ساتھ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سے گندم کی مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ٗ ماہرین

اتوار 24 جنوری 2016 16:45

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) یورپی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس میں یورو نیکسٹ کے تحت گندم کے مستقبل کے سودوں میں 0.3 فیصد فی ٹن اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی ٹن سودے 164 یورو میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

اقتصادی ماہرین کے مطابق یورو کی قدر میں کمی کے ساتھ ساتھ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سے گندم کی مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ مصر کی جانب سے دو لاکھ 35 ہزار ٹن گندم کی خریداری کے لئے ٹینڈر کااجراء بھی مارکیٹ پر اثرات مرتب کرنے کا باعث بنا ہے۔