کویت میں پرائیویٹ اسلامک ٹیوشن سنٹرمیں اسلامی تعلیمات پڑھانے والا استاد مسیحی نکلا

اتوار 24 جنوری 2016 16:43

کویت میں پرائیویٹ اسلامک ٹیوشن سنٹرمیں اسلامی تعلیمات پڑھانے والا ..

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) عرب ملک میں ایک پرائیویٹ اسلامک ٹیوشن سنٹرمیں اسلامی تعلیمات پڑھانے والا استاد مسیحی نکلا جس کی خبر سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر ملک میں ہنگامہ کھڑا ہوگیااور ملاجلا ردعمل سامنے آیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو نیوز ویب سائٹ ایمریٹس 24/7کے مطابق ایک کویتی خاتون ’امل‘ نے کہاکہ ٹیچر کو سزاہونی چاہیے ، مذہب میں دھوکہ قطعی برداشت نہیں ، ایک ایسا شخص جو کسی اور مذہب سے ہے ، وہ ان بچوں کو کیسے اسلام اور شریعت پڑھاسکتاہے ؟ایک اورکویتی خاتون ’صیہام‘ نے لکھاکہ اگر وہ ٹیچر سائنس ، ریاض یا انگریز ی پڑھا رہاہوتا تو اس کے مذہب سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا، مسئلہ وہاں پیدا ہوجب وہ طلباء کو اسلام سے متعلق پڑھارہاہے ، بالخصوص اس موضوع میں استاذ کے عقیدے اور یقین پر انحصار ہوتاہے جو طلباء پر بھی اثرانداز ہوتاہے ، یہ غلط ہے اور اگر ٹیچر نے اپنے مذہب سے متعلق متاثرہ فیملیز کو نہیں بتایاتواسے سزا ملنی چاہیے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکاکہ یہ ٹیوشن سنٹر کس علاقے میں واقع تھا۔

متعلقہ عنوان :