قلات، ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی ، ایک دہشت گرد مارا گیا

اتوار 24 جنوری 2016 16:36

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) ایف سی اور حساس ادارے کی قلات میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایف سی کے مطابق قلات میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم‘ ایس ایم جی رائفل اور پستول برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک شرپسند بھتہ خوری‘ اغواء برائے تاوان‘ ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ علاقے میں کالعدم تنظیم کے مزید جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے

متعلقہ عنوان :