چین ، ٹیلی کام فراڈ میں ملوث155افراد گرفتار

اتوار 24 جنوری 2016 16:34

ہانگ ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں پولیس نے 155مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ،ان پر ٹیلی کام فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ذرائع کے مطابق ایک شخص نے بتایا کہ ٹیلی کام کے محکمہ سے تعلق رکھنے والے ایک ملازم ن اس سے اسی ہزار یوآن بٹورلیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ بعض ملازمین لوگوں کو مفت کالیں کراتے تھے اور ان سے رشوت وصول کر لیتے تھے ، چنانچہ پولیس ن صوبے کے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ایک بڑے گینگ کا حصہ ہیں جو لوگوں کو ٹیلی کام چینل کے ذریعے دھوکہ دے کر رقم بٹورتے تھے۔ یادرہے کہ چین میں اس طرح کے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :