دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں گی

کرپٹ اور بد عنوان عناصر کو قطعاً معاف نہ کیا جائے ، چینی چیف جسٹس

اتوار 24 جنوری 2016 16:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) چین کی عدالتوں نے دہشت گردی اور علیحدگی پسندی میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزائیں دینے کا عزم کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں قومی سطح کے ایک اجلاس کے بعد جاری کیے گئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتیں چین کی سلامتی ، قومی سیاست ، اقتصادی تحفظ اور معاشرتی استحکام کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ، عدالتیں دہشت گردی کے خلاف فعال کردار ادا کریں گی ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ قتل ، اغوا ،خواتین اور بچوں کے حقوق کو پامال کرنے والے جرائم پر بھی سخت سزا دی جائے گی تا کہ عوام میں تحفظ کا احساس مزید پختہ ہو سکے ۔ بیان میں مزید میں کہاگیا کہ دہشت گردی کے خلاف نئے قوانین کی روشنی میں کرپٹ اوربد عنوان عناصر کے ساتھ آہنی اداز میں نمٹا جائے گا اور انہیں سخت سزائیں دی جائیں گی ۔ عدالتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ افراد کے حقوق کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :