چینی دانشور ملکی اصلاحات اور ترقی کی خاطر پیشہ واریت کو مستحکم بنائیں ، لایو جیا باؤ

چین کے دانشوروں کی قومی کونسل کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران اظہار خیال

اتوار 24 جنوری 2016 16:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) چین کی کمیونسٹ پارٹی ( سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک رکن لایو جیا باؤ نے چین کے تھنک ٹینکس ( دماغ سوزوں ) پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی اصلاحات اور ترقی کی خاطر پیشہ واریت کو مستحکم بنائیں ۔لایو نے جو کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی کے بھی سربراہ ہیں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز چین دماغ سوزوں کی قومی کونسل کے نمائندوں کے اجلاس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

لایو نے کہا کہ دماغ سوزوں کو مرکزی اتھارٹیز کی طرف سے وکالت کیے جانے والے اصولوں کے مطابق وتحقیق کرنی چاہئے اور اعلیٰ فیصلہ سازوں کو تعمیر ی تجاویز پیش کرنی چاہئیں ۔لایو نے کہا کہ چین کے دماغ سوزوں کو ملک اور عوام کی ضروریات کو ترجیح دینی چاہئے اور قومی ترقی کے لیے نتائج پیدا کرنے چاہئیں ۔ لایو نے چین کے دماغ سوزوں پرزور دیا کہ وہ بین الاقوامی طورپر مسلمہ ہم عصروں کے ساتھ تحقیقی تعاون کو مستحکم کریں اور باہمی مفاہمت اور اعتماد کو فروغ دیں ۔ لایو نے کہا کہ چین کے دماغ سوزوں کو عالمی اکھاڑے میں اعلیٰ کوالٹی اور اہلیت کا قابل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بین الاقوامی مسائل میں چین کی آواز کو موثر بنانے کے لیے زیادہ بڑا کردار ادا کرنا چاہئے ۔