رواں سال پناہ گزینوں کی آمد میں کمی کے کوئی آثار نہیں،جرمنی

اتوار 24 جنوری 2016 16:27

برلن ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء)جرمنی کے حکام نے کہا ہے کہ رواں سال بھی پناہ گزینوں کی آمد میں کمی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ جرمن وزارت داخلہ کی ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جرمنی میں پناہ گزینوں کی آمد کے سلسلے میں مستقبل قریب میں کمی نظر نہیں آتی۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک میں اندرونی بارڈر کنٹرولز کا نفاذ درست بھی ہے اور لازمی بھی۔ انہوں نے کہا کہ سخت سردی کے باوجود یومیہ بنیادوں پر اٹھارہ سو سے اٹھائیس سو پناہ گزین آسٹریا سے جرمنی میں داخل ہو رہے ہیں۔