امریکا اور شام سفارتی و سیاسی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں داعش کے خلاف عسکری کارروائی کے لیے تیار ہیں،جو بائیڈن

اتوار 24 جنوری 2016 16:27

انقرہ ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا اور شام سفارتی و سیاسی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شام میں عسکری کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر نے یہ بات ترک شہر استنبول میں ترکی کے وزیر اعظم احمد داوٴد اوگلو کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جو بائیڈن نے کہا کہ شام بحران کا سیاسی حل بہتر ہوگا لیکن اگر وہ ممکن نہ ہوسکا تو امریکا متبادل ذرائع استعمال کرے گا جس میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فوجی کارروائی بھی شامل ہو گی۔ امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے اور ترکی کے وزیرِاعظم احمد داوٴد اوگلو سے شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کی مدد میں اضافے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :