ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر

گاڑیوں کی رفتارآہستہ رکھنے، فوگ لائٹس کے استعمال اور غیرضروری سفرسے گریز کی ہدایت

اتوار 24 جنوری 2016 16:26

ساہیوال ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو کر رہ گئی۔ پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال ، خانیوال ، لودھراں اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں رہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے پر ساہیوال ، خانیوال ، لودھراں اور بہاولپور میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ،ادھرموٹر وے پر پنڈی بھٹیاں انٹرچینج سے فیصل اباد تک حدِ نگاہ سے 20 سے 30 میٹر ،,موٹر وے ایم 2 پرکلرکہار سے چکری تک حدِ نگاہ 20 میٹر جبکہ فیصل آباد سے گوجرہ تک حد نگاہ 25 میٹر رہی۔

نیشنل ہائی وے حکام کے مطابق گجرانوالہ،گجرات ،لاہور اور ملتان کے علاقوں میں شدید دھند کے باعث جی ٹی روڑ پر بھی ٹریفک کر روانگی متاثر ہوکر وہ گئی۔موٹروے اور نیشنل ہائی وے حکام کی جانب سے ڈرائیورز کو گاڑیوں کی رفتارآہستہ رکھنے اورفوگ لائٹس استعمال کرنے اور غیرضروری سفرسے گریز کی ہدایات جاری کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :