ماسکو کی شاہراہ پر چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

اتوار 24 جنوری 2016 16:21

ماسکو ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) روس کے دارالحکومت ماسکو کی ایک شاہراہ پر چھوٹے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز دارالحکومت ماسکو سے 35 میل دور ایک شاہراہ پر چھوٹے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ حکام کے مطابق طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد پائلٹ نے شاہراہ پر کامیاب لینڈنگ کی ۔ حکام کے مطابق اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :