سعودی عرب میں مرس وائرس کے مزید دو کیس سامنے آگئے

اتوار 24 جنوری 2016 16:21

ریاض ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) سعودی عرب میں مڈل ایسٹ رسپائریٹری سنڈروم (مرس) وائرس کے مزید دو کیس سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بیماری کی وجہ سے مزید دو افراد متاثر ہوگئے ہیں جن کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2012ء میں سعودی عرب میں اس بیماری کا پہلا کیس منظر عام پر آیا تھا جس کے بعد سے لے کر اب تک بیماری کے باعث 1287 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :