لاس اینجلس :نیشنل پولکا ڈاٹ ڈے پر منفرد نمائش اور فیشن شو کا اہتمام

مینی ماؤس تھیم کے لباس زیب تن کر کے ماڈلز کی واک

اتوار 24 جنوری 2016 16:09

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء ) امریکہ میں”نیشنل پولکا ڈاٹ ڈے “ کے موقع پر گزشتہ ایک صدی سے کارٹون کی دنیا پر حکومت کر رہی مینی ماوٴس کے سٹائل پر مبنی ایک منفرد نمائش اور فیشن شو کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ”نیشنل پولکا ڈاٹ ڈے “ کے حوالے سے ایک دلچسپ نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں مینی ماوٴس کی تصاویر اور انداز پر مبنی کپڑوں ، جوتوں اور بیگز کی نمائش کی گئی۔

جبکہ گلابی رنگ کا فراک پہنے نمائش کی گیسٹ آف آنر مینی ماوٴس سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ نمائش کا مقصد فیشن کی دنیا میں مینی ماوٴس کے فیشن سٹائل کو سراہنا تھا۔ نمائش میں کئی خواتین مینی ماوٴس کا لباس پہنے تصویریں بناتی رہیں جبکہ نمائش کے اختتام پر مینی ماوٴس تھیم پر تیار کردہ رنگا رنگ لباس زیب تن کئے کئی ماڈلز نے ریمپ پرواک کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔