پشاور ،ایلیمنٹری ایجوکشن فاؤنڈیشن نے مزید 300 کمیونٹی گرلز سکول کھولنے کے تما م تر انتظامات مکمل کر لئے

300 سکول کھلنے کے بعد کمیونٹی گرلز سکول کی تعداد 1500 ہوجائے گی

اتوار 24 جنوری 2016 16:07

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء ) ایلیمنٹری ایجوکشن فاؤنڈیشن ( ای ایف ایف) نے صوبے میں مزید 300 کمیونٹی گرلز سکول کھولنے کے حوالے سے تما م تر انتظامات مکمل کر لئے ۔ان 300کمیونٹی گرلزسکول کھلنے کے بعد خیبر پختونخواہ میں کمیونٹی گرلز سکول کی تعداد 1500 ہو جائے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایلیمنٹری ایجوکشن فاؤنڈیشن ( ای ایف ایف) کی جانب سے صوبے میں 300 کمیونٹی گرلز سکول قائم کےئے گئے ہیں لیکن اب بھی خیبر پختونخواہ میں ہزاروں پرائمری سکولوں کو قائم کرنے کی ضرورت ہے خاص طور پر گرلز سکولوں کو کھولنے کی اس وقت بھی سکول سے باہر رہنے والے بچوں کی تعداد 15 لاکھ ہے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکشن ڈییپارٹمنٹ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ سکول سے باہر رہنے والے بچوں کے خلاء کو پر کرنے کے لئے صوبائی حکومت کو فوری طور پر ہزاروں پرائمری سکولوں کو تعمیر کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 2014-15 کے بجٹ میں کمیونٹی گرلز سکولوں پر خرچ کرنے کے لئے تین سال کے دوران 1 کروڑ روپے کی رقم مختص کی تھی جبکہ 300 نئے سکولوں کے لئے 450ملین کی رقم مختص کی تھی ذرائع کے مطابق ان نئے سکولوں کے قیام کا اصل مقصدان بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر نا ہے جن کے گھرسکولوں سے دور ہیں۔ اسی طر ح گزشتہ سال 1000کمیونٹی گرلز سکول قائم کےئے گئے جبکہ صوبائی حکومت نے بنیادی ضروریات کے مد نظران علاقوں میں سکولوں کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں حکومت اب تک کوئی بھی پرائمری سکول نہیں کھول سکی انہوں نے کہا سکول میں بچوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے حکومت ان علاقوں میں سکول قائم کر ے گی جہاں کوئی گورنمنٹ پرائمری سکول نہیں یا ان علاقوں میں جہاں والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں بھیجنے کی استطاعت نہیں رکھتی۔

ذرائع کے مطابق نئے سکولوں کی تعمیر دو سے تین سالوں میں مکمل ہوجائے گی مخیر حضرات ،یا متعلقہ سکو ل کی جانب سے اراضی وقف کےئے جانے کی صورت میں 6 کمروں پر مشتمل قائم سکول پر اکروڑ کی لاگت آئے گی

متعلقہ عنوان :