کراچی میں مرمت نہ ہونے کے سبب115تھانے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اتوار 24 جنوری 2016 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) کراچی میں مرمت نہ ہونے کے سبب115تھانے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ کہیں دیواروں پر دراڑیں ہیں تو کہیں چھتیں گر رہی ہیں۔ کراچی میں آبادی زیادہ اور پولیس کی نفری انتہائی کم ہے۔ پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں، جنہیں اب تک بلٹ پروف جیکٹ مل سکی ہے نہ ہی ہیلمٹ اور تو اور اب تو تھانے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دیواروں میں دراڑیں انتہائی کمزور ہیں، دروازے ٹوٹے پھوٹے ہیں، شہر قائد کے تھانے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، گلستان جوہر تھانہ ہو یا انتہائی حساس تھانہ سچل، کسی تھانے کی چھت پر پولیس اہلکار کی تعیناتی بھی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔115تھانوں کی مرمت کیلئے سندھ پولیس کے پاس بجٹ تو بہت ہے لیکن یہ پیسہ خرچ کہاں ہوتا ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں، لگتا ہے اعلیٰ افسران اپنے پیٹی بند بھائیوں کو نظر انداز کر چکے ہیں جنہیں فکر ہی نہیں کہ تھانوں میں تعینات اہلکار کن مشکلات کا شکار ہیں

متعلقہ عنوان :