اردن کے سرحدی محافظوں کے ہاتھوں ’شامی سمگلرز‘ ہلاک ،

ہلاک افراد سے منشیات کے 20لاکھ کیپسول برآمد،اردن کی سرحد پر آنے والے شامی پناہ گزینوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ

اتوار 24 جنوری 2016 15:45

عما ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) اردن کی ریاست نے شام میں خانہ جنگی اور دولتِ اسلامیہ نامی تنظیم کے جہادیوں کی لڑائی کے باعث اس کے ساتھ ملحق سرحد پر نگرانی سخت کر دی اردن کے سرحدی محافظوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے شام کی ملحق سرحد پر کم سے کم 12 افراد کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گولی ماری دی ہے۔فوج کے مطابق یہ افراد مسلح تھے اور ان میں سے بیشتر واپس شام کی حدود میں فراد ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں سرحدی محافظ کے مطابق مارے جانے والے افراد سے منشیات کے کم سے کم بیس لاکھ کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔

اردن کی فوج دور دراز صحرائی علاقوں میں لوگوں کو سرحد عبور کرنے سے سے روکتی رہتی ہے لیکن یہ حالیہ مہینوں میں پیش آنے والے بدترین واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

اردن کی فوج نے یہ نہیں بتایا کے فائرنگ کا یہ فائرنگ کس مقام پر پیش آیا۔اردن کی ریاست نے شام میں خانہ جنگی اور دولتِ اسلامیہ نامی تنظیم کے جہادیوں کی لڑائی کے باعث اس کے ساتھ ملحق سرحد پر نگرانی سخت کر رکھی ہے۔اقوامِ متحدہ کے پاش رجسٹرڈ 43 لاکھ 90 ہزار شامی پانہ گزینوں میں سے کم سے کم چھ لاکھ 33 ہزار شامی پناہ گزین اردن میں موجود ہے۔اقوامِ متحدہ کے مطابق حال ہی میں اردن کی سرحد پر آنے والے شامی پناہ گزینوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے

متعلقہ عنوان :