بھارت، میڈیکل کی تین طالبات کی لاشیں بر آمد ، کالج انتظامیہ ذمہ دار قرار

اتوار 24 جنوری 2016 15:45

بھارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) بھارت میں طلبہ و طالبات تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی بھینٹ چڑھنے لگے ، تامل ناڈو میں میڈیکل کے تین طالبات کی لاشیں بر آمد ہوئی ہے ، ورثاء نے خود کشیوں کا ذمہ دار کالج انتظامیہ کو ٹھہرا دیا۔تامل ناڈ کے ویلو پورام ضلع میں میڈیکل کے تین طالبات کی لاشیں ایک کنویں سے ملی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق طالبات ایس وی ایس میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تھیں اور ان لڑکیوں سے خود کشی کی تحریر بھی ملی جس میں انہوں نے کالج کی انتظامیہ کو اپنی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔طالبات کے ورثا نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاہم اس سے پہلے بھی حیدر آباد یونیورسٹی کے طالب علم نے انتطامیہ کے ناروا رویے کے خلاف کود کشی کی تھی

متعلقہ عنوان :