عالمی اداروں کے میٹرو ٹرین منصوبے پر تحفظات کے باوجود حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ‘ مسرت چیمہ
حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں میٹرو ٹرین منصوبہ ہی ان کے سیاسی قلعہ میں دڑاڑ کا باعث بنے گا ‘ خواتین کے وفد سے گفتگو
اتوار 24 جنوری 2016 15:14
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء)تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی اداروں نے بھی میٹرو ٹرین منصوبے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں میٹرو ٹرین منصوبہ ہی ان کے سیاسی قلعہ میں دڑاڑ کا باعث بنے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔
مسرت چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان اور اسے شفاف بنانے کیلئے عملی اقدامات کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کرا لیاہے ۔انشا اﷲ انٹرا پارٹی انتخابات کے مراحل مکمل ہونے کے بعد ایک طاقت بن کر آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کی جائیں گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ میٹرو منصوبے نے ایک یا دو نہیں سینکڑوں ،ہزاروں خاندانوں کو اپنی چھت اور کاروبار سے محروم کردیا ہے اور متاثرین خون کے آنسو رو رہے ہیں۔
حکومت عام عوام کی جائیدادوں کی اپنی مرضی کی مطابق کوڑیوں کے بھاؤ قیمتیں لگارہی ہے ۔ منصوبے کیلئے تو قبرستانوں کے فنڈز سے اربوں نکال کر کام شروع کر دیا گیاہے لیکن جن لوگوں کو ان کی چھت اور کاروبار سے محروم کیاگیا ہے انہیں تاحال ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ عالمی اداروں نے بھی پنجاب حکومت کے اس اقدا م کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے جو کسی بھی حکومت کے لئے تشویش کاباعث ہونا چاہیے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.