چین ، شہریوں کے ساتھ دفاتر اور فیکٹریاں بھی منتقل ہو ں گی

بیجنگ کی آبادی میں اضافہ روکنے کے لیے اقدامات کا آغاز

اتوار 24 جنوری 2016 14:59

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) بیجنگ میں آبادی کو دوکروڑ تیس لاکھ افراد تک محدود کر دیا جائے گا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 2020تک آبادی کا ہدف حاصل ہو جائے گا ۔بیجنگ کے میئر وانگ نے کہا کہ ارد گرد کے علاقوں سے لوگو ں نے بیجنگ کا رخ کیا جس کے باعث شہر پر آبادی کا دباؤ بڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس لیے ایک منظم منصوبے کے تحت آبادی کا دباؤ کم کرنے کے لیے ہر سال کاروباری ادارے ، فیکٹریاں اور کئی سرکاری دفاتر بیجنگ سے کم آبادی والے علاقوں میں منتقل کر دیئے جائیں گے تا کہ شہر پر دباؤ کم ہو کیونکہ آبادی بڑھنے سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور شہریوں کو پانی اور خوراک ایسی ضروریات زندگی فراہم کرنے میں مشکل پیش آتی ہے ۔

میئر نے کہا کہ پسماندہ علاقوں سے لوگ معاشی، ثقافتی ، تعلیمی اور صحت کی سہولتوں کے لیے شہر کا رخ کرتے ہیں ۔ لہذا ان سہولتوں کو دیگر علاقوں میں منتقلی کر کے بیجنگ کی آبادی جو آج کل دوکروڑ بیس لاکھ کے قریب ہے کو 2020تک دوکروڑ 30لاکھ نفوس تک محدود کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :