روم میں چینی باشندوں کا احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین چوری ،ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

اتوار 24 جنوری 2016 14:59

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء)روم میں رہائش پذیر چینی افراد نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین شہر میں چوری ، ڈکیتی اور لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ مظاہر ے میں چینی بچوں بوڑھوں ، عورتوں اور دیگر مردوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

وہ اپنے ہاتھوں میں چین اور اٹلی کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے،بعض کے ہاتھوں میں ایک ایک جھنڈا بھی تھا ، سب بڑے منظم انداز میں تحفظ اور امن کا مطالبہ کررہے تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں چینی باشندوں کے لیے حفاظت ہمیشہ ایک مسئلہ رہا ہے اور گذشتہ برسوں سے ان کی دکانوں اور کاروباری مراکز پر چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں ، گذشتہ سال ایک چینی عورت کو آگ لگا کر مار دیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ روم کے دو اضلاع میں چینیوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے جو کئی دہائیوں سے یہاں رہ رہے ہیں تا ہم اب کئی برسوں سے انہیں عدم تحفظ کا سامنا ہے ۔