سیاحوں نے چین کے صوبہ حینان کا رخ کر لیا

صوبے کو سیاحت سے8ارب 90لاکھ یوآن حاصل ہوئے

اتوار 24 جنوری 2016 14:59

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) سیاحوں نے چین کے صوبہ حینان کا رخ کر لیا جس کے باعث حینان کے اس جزیرہ میں سیاحت کو زبردست فروغ حاصل ہوا ہے ،اس جزیرہ میں گذشتہ سال پانچ کرو ڑ 33لاکھ سے زائد سیاحوں نے رخ کیا اور انہوں نے 8.9ارب ڈالر خرچ کیے ۔

(جاری ہے)

سیاحت کمیشن کے مطابق مقامی انتظامیہ نے سیاحوں کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں ، اس سلسلہ میں9 ٹریول ایجنسیوں کو بند کر کے ان پر 68لاکھ یوآن جرمانہ کیا گیا ۔ یاد رہے کہ صوبہ حینان کے اس جزیرہ میں سردیوں کا موسم نہایت خوشگوار ہوتا ہے جب چین کے کئی صوبوں میں سردی اور برفباری سے نظام زندگی معطل ہو جاتا ہے تو شہری اس جزیرے کا رخ کرتے ہیں جس سے جزیرے کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :