چینی صدر وطن واپس پہنچ گئے

اتوار 24 جنوری 2016 14:56

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء)چین کے صدر ژی جن پنگ سعودی عرب ، مصر اور ایران کے دورہ کے بعد گذشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

چین کے صدر کو سعودی عرب کے شا ہ سلمان نے دورہ کی دعوت دی تھی، اس دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ اپنے دورہ مصر اور ایران کے دوران چین نے ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور جامع حکمت عملی کے تحت شراکت داری کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ۔ تینوں ممالک میں چینی صدر کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ۔