بھارت، ریاست تامل ناڈو میں میڈیکل کی تین طالبات کی لاشیں برآمد‘ پولیس نے خودکشی قرار دیدیا

اتوار 24 جنوری 2016 14:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں میڈیکل کی تین طالبات کی لاشیں برآمد‘ پولیس نے خودکشی قرار دیدیا‘ والدین نین اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں ایس وی ایس میڈیکل کالج میں کنویں سے تین طالبات کی لاشیں نکالی گئیں پولیس کے مطابق تینوں طالبات نے خودکشی کی ہے اور خودکشی کرنے والی طالبات کی لاشوں کے ساتھ خط ملے ہیں۔ دوسری طرف طالبات کے والدین نے پولیس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

متعلقہ عنوان :