اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے گیم چینجر ہے‘ اقتصادی راہداری کے تحت پنجاب میں منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے‘ ساہیوال کول پاور پلانٹ 2017کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 24 جنوری 2016 14:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے گیم چینجر ہے‘ اقتصادی راہداری کے تحت پنجاب میں منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے‘ ساہیوال کول پاور پلانٹ 2017کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملاقات کی جس دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں سے پاکستان سمیت پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ اقتصادی راہداری کے تحت ساہیوال میں 1320میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ پر دن رات کام ہورہا ہے۔ کول پاور پلانٹ 2017کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے گیم چینجر ہے‘ اقتصادی راہداری کے تحت پنجاب میں منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے