راولپنڈی کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 13گھنٹے بعد فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا

شدید دھند کے باعث 31پروازیں متاثر ہوئیں، ترجمان پی آئی اے کیمسافروں کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل فون کرکے پروازوں کی روانگی سے متعلق معلومات لینے کی ہدایت

اتوار 24 جنوری 2016 14:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) راولپنڈی کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 13گھنٹے بعد فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا‘ شدید دھند کے باعث 31پروازیں متاثر ہوئیں۔ ترجمان پی آئی اے نے مسافروں کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل فون کرکے پروازوں کی روانگی سے متعلق معلومات لینے کی ہدایت کردی۔ اتوار کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث صبح حد نگاہ 50میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ساڑھے گیارہ بجے سے دھند کے باعث معطل ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

رات ساڑھے گیارہ بجے کے بعد بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو کراچی موڑ دیا گیا۔ شدید دھند کے باعث بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والی پندرہ جبکہ روانہ ہونے والی سولہ پروازیں متاثر ہوئیں۔ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے علاوہ پشاور‘ فیصل آباد ‘ سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹ پر بھی فلائٹس کا شیڈول متاثر ہوا۔ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کو دن ساڑھے بارہ بجے فلائٹ آپریشن بحال ہوسکا۔ دوسری طرف ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل فون کرکے پروازوں کے اوقات کار سے متعلق معلومات حاصل کرلی جائیں۔

متعلقہ عنوان :