سپریم کورٹ میں موجودہ حکومت کے اڑھائی سالوں میں میں 41407 کیسز میں سے 38085نمٹائے گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 16119کیسز جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں3لاکھ سے زائد کیسزنمٹائے گئے ،وزارت قانون و انصاف

اتوار 24 جنوری 2016 14:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) موجودہ دورحکومت میں سپریم کورٹ میں درج کیے گئے کیسز کی تعداد41407جبکہ نمٹائے گئے کیسز کی تعداد38085ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ19474کیسز درج ہوئے جبکہ ان میں سے16119کیسز نمٹائے گئے،لاہور ہائی کورٹ میں3لاکھ سے زائد کیسزنمٹائے گئے۔

(جاری ہے)

وزارت قانون و انصاف کی سرکاری دستاویز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں درج شدہ کیسوں کی تعداد86973ہے جبکہ ان میں سے63275کیسز نمٹا ئے گئے،پشاور ہائیکورٹ میں50764کیسز درج ہوئے جبکہ49623کیسز ان میں سے نمٹائے گئے،بلوچستان ہائی کورٹ میں10131کیسز درج ہوئے جبکہ ان میں سے9391کیسز نمٹادیئے گئے جبکہ آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کی عدالتوں میں درج کئے اورنمٹائے کیسوں کی تعداد وزارت کی جانب سے نہیں بتائی گئی۔

متعلقہ عنوان :