یمنی قیدی کا گوانتنامو بے کی جیل سے منتقل ہونے سے انکار

یمنی قیدی محمد علی عبداﷲ بوزیر کو14سال بعد کسی تیسرے ملک منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے،پینٹاگان

اتوار 24 جنوری 2016 14:33

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) ایک یمنی قیدی نے گوانتانامو بے کی خصوصی امریکی جیل سے چودہ برس بعد کسی دوسرے ملک کی جیل میں منتقل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق یمنی قیدی محمد علی عبداﷲ بوزیر کو کسی تیسرے ملک منتقل کیے جانے کا اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے لیکن اْس نے آخری وقت پر رہائی کی بجائے گوانتانامو بے کی جیل ہی میں رہنے کو ترجیح دی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ وہ قیدی کے انکار کے بارے میں کچھ کہنے سے قاصر ہے۔ عبداﷲ بوزیر اْس فہرست میں شامل ہے، جسے امریکا کسی تیسرے ملک منتقل کرنا چاہتا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یمنی قیدی کو گوانتنامو جیل سے منتقل ہونے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :