ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ کے خلاف ملائیشیا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

اتوار 24 جنوری 2016 14:33

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء)ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں امریکی رہنمائی میں قائم ہونے والی ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ ٹریڈ الائنس کے خلاف ہزاروں افراد ایک احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین حکومت سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ اِس ٹریڈ الائنس کو مسترد کرے۔

(جاری ہے)

اِس پر امن مظاہرے میں عام شہریوں کے علاوہ کئی غیر سرکاری تنظیموں اور اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے لیڈران، کارکنان اور عہدے دار شریک تھے۔

گزشتہ برس بارہ اکتوبر کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں تیرہ ملکوں کے نمائندوں نے اِس تجارتی پارٹنرشپ پر اتفاق کیا تھا۔ ڈیل پر تیرہ اقوام کے لیڈران اگلے ماہ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت میں دستخط کریں گے۔ اگلے دو برسوں میں تمام تیرہ ملک اِس الائنس کی ڈیل کی توثیق کریں گے