ملک میں میں قحط سالی کا خطرہ نہیں ہے،صرف اجناس کی پیداوارکم ہوئی ہے، ایریٹیرین صدر

اتوار 24 جنوری 2016 14:32

اسمارا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) افریقی ملک اریٹیریا کے صدر ایسائس افور نے کہاہے کہ ملک میں قحط سالی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق افریقی ملک اریٹیریا کے صدر ایسائس افورکی نے ہفتے کے روزایک بیان میں واضح کیا کہ قرنِ افریقہ کے ملک میں خوراک کا بحران ضرور ہے لیکن قحط سالی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مشرقی افریقہ میں کم بارشوں کی وجہ سے شدید خشک سالی پیدا ہو چکی ہے۔ اریٹیریا پر امرانہ انداز میں حکومت کرنے والے صدر ایسائس افورکی کسی مرتبہ اقوام متحدہ کی جانب سے خواراک فراہم کرنے کی پیشکشیں مسترد کر چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں میں کمی کی وجہ سے اجناس کی پیداوار کم ہوئی ہے لیکن اْن کے ملک کو قحط سالی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا

متعلقہ عنوان :