پولینڈ میں حکومتی اقدامات کے خلاف ہزاروں افرادکامظاہرہ

مظاہرین نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور مجوزہ تبدیلیوں کو خارج کرنے کے مطالبات کر رہے تھے

اتوار 24 جنوری 2016 14:32

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء)پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ہزاروں افراد نے قدامت پسند ملکی حکومت کی جانب سے نگرانی بڑھانے سے متعلق مجوزہ اقدامات پر احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور مجوزہ تبدیلیوں کو خارج کرنے کے مطالبات کر رہے تھے۔ پولش لا اینڈ جسٹس پارٹی گزشتہ برس نومبر سے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عدلیہ اور ذرائع ابلاغ پر اضافی کنٹرول قائم کرنے سے متعلق اقدامات کر رہی ہے، جس سبب حکومت کو یورپی یونین کی تنقید کا سامنا بھی ہے۔