سیاسی وسفارتی کوششوں میں ناکامی کی صورت میں امریکا شام میں عسکری کارروائی کے لیے تیار ہے، جو بائیڈن

اتوار 24 جنوری 2016 14:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء)امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور انقرہ حکومتیں سفارتی و سیاسی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شام میں عسکری کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات ترک شہر استنبول میں وزیر اعظم احمد داد آلو کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شام میں قیام امن کے لیے مذاکرات کا آئندہ دور پیر سے جنیوا میں شروع ہونے والا ہے تاہم تاحال اس کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بات چیت میں شامی اپوزیشن کی نمائندگی کون کرے گا اور اسی وجہ سے مذاکرات بے یقینی کا شکار ہیں۔