اسرائیلی سیکورٹی گارڈ نے چاقو سے حملہ کے الزام میں فلسطینی لڑکی کو شہید کردیا

اتوار 24 جنوری 2016 14:31

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) اسرائیلی گارڈ پر مبینہ طورپر حملہ کرنے والی تیرہ سالہ فلسطینی لڑکی شہید ہوگئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے گزشتہ روز کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ایک سکیورٹی گارڈ نے اْس تیرہ سالہ فلسطینی لڑکی کو گولی مار کرشہید کر دیا جو اْس پر چاقو سے حملہ کرنے والی تھی۔

(جاری ہے)

اْس نے حملہ کرنے کی کوشش ویسٹ بینک میں تعمیر ایک یہودی بستی کے بیرونی دروازے پر کی۔ اسرائیلی پولیس کی ترجمان لْوبا سمری کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ تیرہ سالہ لڑکی اپنے خاندان کے افراد سے جھگڑا کرنے کے بعد چاقو لے کر حملے کے لیے گئی تھی۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران اسرائیل میں چاقو سے کیے جانے والے حملوں میں پچیس یہودی ہلاک ہو چکے ہیں اور جوابی کارروائیوں میں 147 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :