نیٹو کا داعش کے خلاف اواکس طیاروں کے استعمال کی درخواست پر غور
28رکنی بین الاقوامی ممالک کو خطوط روانہ کردیئے،جلد آپشن کا استعمال کریں گے،امریکی وزیرخارجہ
اتوار 24 جنوری 2016 14:28
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) برسلز میں شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم کے ایک ذمہ دار نے بتایاہے کہ نیٹو کو داعش تنظیم کے خلاف اواکس طیارے استعمال کرنے کے لیے ایک درخواست موصول ہوئی ہے، اور رکن ممالک کی جانب سے درخواست پر بحث جاری ہے۔نیٹو کے ذمہ دار نے ایک فرانسیسی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہمیں موصول ہونے والی درخواست میں اواکس نوعیت کے جاسوس طیاروں کو بھیجے جانے کے ذریعے داعش تنظیم کے خلاف جاری کوششوں کے لیے شمالی اوقیانوسی اتحاد کی بھرپور سپورٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اور اتحاد کے رکن ممالک اس پر غور کررہے ہیں۔دوسری جانب ایک امریکی سفارت کار نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے حالیہ دنوں میں بین الاقوامی اتحاد میں شامل تمام ارکان کو خطوط بھیجے ہیں۔(جاری ہے)
ان میں نیٹو کو (جس کے 28 ممالک بین الاقوامی اتحاد میں شریک ہیں) بھیجے گئے خط میں زور دیا گیا ہے کہ اضافی کوششوں کے سلسلے میں نیٹو کی جانب سے کام میں لائے جانے والے ممکنہ وسائل پر بحث کا آغاز کیا جائے۔
واضح رہے کہ ابھی تک 60 سے زیادہ ملکوں پر مشتمل بین الاقوامی اتحاد کی کارروائیوں میں نیٹو کا کوئی براہ راست کردار نہیں ہے۔کئی سفارتی ذرائع کے مطابق داعش کے خلاف جاری کارروائی میں "براہ راست شرکت" کے حوالے سے نیٹو کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ نیٹوعراق اور شام اواکس طیارے نہیں بھیجے گا۔ نیٹو کے رکن ممالک اس امکان پر غور کررہے ہیں کہ (نیٹو کے) جاسوس طیارے امریکی سرزمین پر بھیجے جائیں، جس کے بعد امریکیوں کے لیے یہ ممکن ہو کہ وہ اپنے پاس موجود "اواکس" طیارے شام اور عراق میں بین الاقوامی اتحاد کے حملوں میں شرکت کے لیے روانہ کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.