امریکہ میں روس کے5 اعزازی قونصل خانے بند کر دئیے گئے

اتوار 24 جنوری 2016 14:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) امریکہ میں روس کے5 اعزازی قونصل خانے بند کر دئیے گئے ۔ روسی میڈیاکے مطابق امریکی حکام نے ملک میں واقع 6 روسی اعزازی قونصل خانوں میں سے 5 کے لائسنس منسوخ کر دئیے۔

(جاری ہے)

روس میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹانر نے کہا کہ یہ اقدام روسی حکام کی طرف سے ہمارے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کی سرگرمیوں میں مداخلت اور ماسکو میں امریکی ثقافتی مرکز اور روس بھر میں امریکہ سے متعلق اداروں کو بند کئے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے امریکہ میں روسی سفارت خانے، قونصل خانے اور واشنگٹن میں روسی ثقافتی مرکز کے کام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :