نیویارک کے سابق میئر کاصدارتی دوڑ میں شامل ہونے پر غور

ایک ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کرنے کیلئے بھی تیار ہیں ٗ قریبی ذرائع

اتوار 24 جنوری 2016 14:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے آزاد حیثیت سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہونے پر غور شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا نے 73 سالہ مائیکل بلوم برگ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ وہ اس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے پر غور کررہے ہیں اور اس کے لیے وہ ایک ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں ۔مائیکل بلوم برگ کے امریکی تاجر برادری سے قریبی تعلقات بتائے جاتے ہیں اور وہ اپنے لبرل سوشل نظریات کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :