حقانی نیٹ ورک سے وابستہ 8 جنگجو گرفتار

گرفتار افراد کابل میں سات صحافیوں کے قتل میں ملوث تھے ٗ انٹیلی جنس ایجنسی

اتوار 24 جنوری 2016 14:22

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) افغانستان میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے آٹھ جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ افراد افغانستان کے ایک معروف ٹی وی چینل سے وابستہ صحافیوں پر خودکش حملے میں ملوث تھے۔حقانی نیٹ ورک کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے کہ وہ افغانستان میں امریکی افواج کے علاوہ افغان فورسز پر مہلک حملوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے انٹیلی جنس ادارے ’نیشنل ڈائریکٹوریٹ فار سکیورٹی نے ایک بیان میں کہا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا وہ کابل میں سات صحافیوں کے قتل میں ملوث تھے ٗصحافی کئی روز تک کام کرنے کے بعد اپنے ادارے کی ایک چھوٹی بس میں کابل واپس آ رہے تھے کہ انتہائی مصروف اوقات میں خودکش بمبار نے بارود سے بڑی گاڑی صحافیوں کی بس سے ٹکرا دی۔این ڈی ایس کے مطابق یہ گرفتاریاں کابل کے جنوب مشرق میں واقع ایک ضلع میں کی گئیں تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں

متعلقہ عنوان :