فلسطین ٗ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 13 سالہ فلسطینی لڑکی شہید

فلسطینی لڑکی نے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی خاتون اہلکار پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا ٗ اسرائیلی پولیس

اتوار 24 جنوری 2016 14:22

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 13 سالہ فلسطینی لڑکی شہید ہوگئی غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی لڑکی نے مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی ایک خاتون اہلکار پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا۔اسرائیلی حکام کے مطابق رواں ہفتے میں کم عمر فلسطینی بچوں کی جانب سے اسرائیلی فورسز یا شہریوں پر چاقوں سے مبینہ حملے کا یہ دوسرا واقع ہے۔

اسرائیلی پولیس کی ترجمان لوبا سامری کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلسطینی لڑکی نے اپنے گھر والوں نے لڑائی کے بعد ایک چاقو کے ساتھ گھر کو موت کیلئے چھوڑ دیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ لڑکی نے مبنیہ طور پر چاقو کے ساتھ خاتون سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کرنے کیلئے دوڑ لگائی جس پر گارڈ نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق واقعہ کے بعد فلسطینی لڑکی کا والد وقوعہ پر آیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا اسرائیلی نیوز چینل پر واقعہ کے حوالے سے دیکھائی جانے والی 8 سیکنڈ کی ویڈیو میں صرف یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسرائیلی خاتون گارڈ نئی اسرائیلی آبادی کے ساتھ موجود گیٹ کی جانب بھاگ رہی ہے جس کا پیچھا ایک فلسطینی لڑکی کررہی ہے اور اس لڑکی کے ہاتھ میں کوئی چیز موجود ہے جو مبنیہ طور چاقو معلوم ہوتا ہے۔