شام ٗ دیرالزور کے قریب فضائی کارروائیوں میں 30 سے زائد شہری مارے گئے

شام میں ہلاک ہونے والوں میں نو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں ٗ انسانی حقوق کی تنظیم

اتوار 24 جنوری 2016 14:21

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) شام کے مشرقی شہر دیرالزور کے قریب فضائی کارروائیوں میں 30 سے زائد شہری مارے گئے شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم کے مطابق داعش کے زیر تسلط خاشام نامی قصبے میں یہ فضائی کارروائی روس یا شامی لڑاکا طیاروں نے کی۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام میں ہلاک ہونے والوں میں نو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ شدت پسند گروپ داعش نے حالیہ دنوں میں تیل کی دولت سے مالا مال دیرالزور پر قبضہ کرنے کے لیے پرتشددکارروائیوں میں پانچ سو افراد کو ہلاک کر دیا تھا -

متعلقہ عنوان :