برفانی طوفان امریکہ کی مشرقی ساحی علاقوں سے ٹکرا گیا ٗ ہلاکتوں کی تعداد19ہوگئی ٗ 10ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

ڈھائی لاکھ افراد بجلی سے محروم ٗ سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں ٗ 8کروڑ سے زائد شہری متاثر ہوئے ٗ رپورٹ

اتوار 24 جنوری 2016 14:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) برفانی طوفان امریکہ کی مشرقی ساحی علاقوں سے ٹکرا گیا جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد19ہوگئی ٗ 10ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ٗ طوفان میں شدت آنے کاامکان ہے ٗ گیارہ ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ٗلوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پرپابندی عائد کر دی گئی ٗڈھائی لاکھ افراد بجلی سے محروم ٗ سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں ٗ 8کروڑ سے زائد شہری متاثر ہوئے ۔

امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 11ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ٗواشنگٹن ڈی سی ٗ جارجیا ٗ ٹینیسی ٗ شمالی کیرولائناٗورجینیا ٗ میری لینڈ اور پینسلوینیا سمیت 11ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی واشنگٹن کی میئر نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ٗبرفانی طوفان سے ڈھائی لاکھ افراد بجلی سے محروم ٗ ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی ٗطوفان سے 8کروڑ سے زائد شہری متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق برفانی طوفان اور تیز ہواوں کے خطرے کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور متعدد ریاستوں میں ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی ، طوفان کے باعث 8 کروڑ سے زائد افراد متاثر ٗڈھائی لاکھ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں ٗ ٹریفک کا نظام درہم برہم ، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت زیادہ ہونے کا امکان ہے،جس کے باعث نیو یارک سٹی میں ڈھائی فٹ تک برفباری ہوسکتی ہے ٗنیویارک سٹی کے تمام پل اور سرنگیں بند ہو چکی ہیں جس کے باعث نیو یارک میں ایمرجنسی لگا کرگاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ٗیونائٹڈ ایئرلائنز نے پیر تک واشنگٹن کے لیے تمام پروازیں بند کردیں۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز کا نیویارک کیلئے محدود پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق شروع ہونے والے برفانی سلسلے میں کو شدت دیکھی گئی اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت مختلف ریاستوں میں ڈھائی فٹ سے زائد برف پڑ چکی تھی۔قومی موسمیاتی سروس کے مطابق نیویارک سٹی کے سینڑل پارک میں 64 سینٹی میٹر تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔میئر کے بقول اب کاروبار بند کرنے اور اپنے ملازمین کو فوری طور پر گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جو سڑکوں پر موجود پائے گئے اْنھیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :