کراچی،سپر ہائی وے پر 2 گاڑیوں میں تصادم ، 2افراد جاں بحق

اتوار 24 جنوری 2016 14:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) کراچی میں سپر ہائی پر ٹریلر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے قریب ٹریلر اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، ریسکیو زرائع کے مطابق حادثے کے باعث 10 افراد زخمی ہوگئے ،جن میں سے 2 جاں بحق ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے،زخمیوں کو بقائی اور جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ -۔

متعلقہ عنوان :