کراچی ، نیوسبزی منڈی لکڑی کے گوادم میں لگی آ گ پر قابو پالیا گیا

اتوار 24 جنوری 2016 14:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) کراچی سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب لکڑی کے گودام میں لگنے والیآ گ پر قابو پالیا گیا ہے، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور 2 واٹر باوزرآ گ بھجانے میں مصروف رہیں۔

(جاری ہے)

فائر بر یگیڈ حکام کے مطابق سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب لکڑی کے گودام میں آ گ لگ گئی،آ گ پر قابو پانے کے لئے فائریگیڈ کی 10 گاڑیوں سمیت 2 واٹر باوزرز نے حصہ لیا، تاہم 2 گھنٹے بعدآ گ پر قابو پالیا گیا۔موقع پر موجود فائر فائٹرآ فسر کے مطابقآ گ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی، لکڑی اور باسوں کی وجہ سے آ گ پر قابو پانے میں دشواری ہوئی۔

متعلقہ عنوان :