اردو کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی جا ئے،جسٹس جواد ایس خواجہ

اتوار 24 جنوری 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ان کے دور میں دیئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کو ایک خط ارسال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یہ خط رواں مہینے لکھے جانے کا امکان ہے جس میں عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ قومی زبان اردو کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی جائیں ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ ان دنوں لاہور میں ہیں اور انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے نایاب پرندے تلور کے شکار پر پابندی ختم کئے جانے کے فی صلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیاہے اور اردو زبان کے معاملے پر دیئے گئے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے عدالت سے ایک خط بھی لکھ رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کو وکلاء نے خطوط ارسال کئے ہیں جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ ان کے فیصلوں میں بعض پر نظرثانی کر لی گئی ہے اردو کے نفاذ بارے اقدامات کرنے کے لئے انہوں نے سابق چیف جسٹس سے استدعا کی تھی کہ اس سلسلے میں چیف جسٹس کو خط لکھا جائے جس پر سابق چیف جسٹس نے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے