حکومت پنجا ب پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت 17 شہروں میں بھرپور آپریشن کا دباؤ
صو با ئی حکو مت جان چھڑانے کے لئے بعض علاقوں میں محدود حد تک کارروائی کے لئے تیار
اتوار 24 جنوری 2016 14:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) پشاور میں باچا خان یونیورسٹی کے حملے اور سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے بعد اب حکومت پنجا ب پر صوبے میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 17 شہروں میں بھرپور آپریشن کا دباؤ بڑھ رہا ہے اور حکومت سے آپریشن بارے حتمی ڈیڈ لائن بھی مانگی جا رہی ہے جبکہ حکومت جان چھڑانے کے لئے بعض علاقوں میں بہت محدود حد تک کارروائی کے لئے تیار ہو گئی ہے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سندھ ، بلوچستان ، کے پی کے اور آزاد کشمیر حکومت کیجانب سے وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب سے پوچھا گیا ہے کہ وہ اپنے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف کب کارروائی کا آغاز کرے گی کیونکہ پنجاب کے بعض علاقے جھنگ ، سرگودھا ، بھکر ، رحیم یار خان ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان میں کالعدم تنظیموں کا زور بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی مزید دہشت گردی کے واقعات ہو سکتے ہیں جبکہ تک حکومت پنجاب ان کالعدم اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف حتمی اور موثر کاررروائی نہیں کر تی اس وقت تک دہشت گردی کا خطرہ برقرار رہے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ حکومتوں نے یہ تحفظات کا اظہار بجھواتے گئے اپنے مراسلوں میں کئے ہیں
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.