محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
اتوار 24 جنوری 2016 13:47
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے اور بالائی سندھ شدیددھند کی لپیٹ میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 10،استور میں منفی 09، گوپس میں منفی 08، گلگت میں منفی 06،کالام میں منفی 05 ، کوئٹہ ، دیر ،پاراچنار اور راولاکوٹ میں منفی04،مالم جبہ، کاکول اور قلات میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے)
سب سے کم حد نگاہ فیصل ا ٓباد میں20میٹر جبکہ سیالکوٹ،پشاور، راولپنڈی اور بہاولپور میں 50 اسلام آباد 60 ،جھنگ 80، منگلہ،ملتان اورڈیرہ غازی خان 100،جہلم،گجرات اورگوجرانوالہ 200،شہید بے نظیر آباد 400 اور سکھر میں 600میٹر ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ڈرائیوروں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ تاہم پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔جبکہ ،پنجاب کے میدانی علاقے، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.